عمران فاروق کیس:سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد

اسلام آباد نے برطانیہ سے درخواست کی تھی کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک ٹیم کو پاکستان میں جاری ڈاکٹر عمران قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت کیلئےبھیجا جائے۔

توقع ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستانی حکام کی تحویل میں موجود کیس سے جڑے دو ملزمان سے بھی ملے گی۔

برطانوی ٹیم انتہائی سخت سیکیورٹی میں پیر سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔

رواں ہفتے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا تھا کہ زیر تحویل ملزمان کا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے تعلق جڑتاہے۔

وزیر داخلہ نے اپریل میں کراچی سے معظم علی نامی شخص کی گرفتاری ظاہر کی تھی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہےکہ وہ اس کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔

ادھر، گزشتہ ہفتے اس کیس میں مطلوب محسن علی اور خالد شمیم کو چمن میں پاک-افغان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.