پشاور: معمولی تکرار پر نامعلوم افراد نے چار بہنوں کو قتل کر دیا

اندرون شہر ہشت نگری محلہ حسینیہ میں معمولی تکرار پر نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار بہنیں اور ایک بچہ زد میں آ گیا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں جواں سالہ بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔ قتل کے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.