كراچی ميں ہفتہ كو گرمی كی شدت ميں بدستور كمی رہی اور درجہ حرارت 36.5 ڈگری سينٹی گريڈ ریکار ڈ کیا گیا جب کہ ہوا ميں نمی کا نتاسب 58 فيصد رہا۔ محكمہ موسميات كی پيش گوئی كے مطابق اتوار اور پير كے روز كراچی ميں گرمی بڑھنے امكان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سينٹی گريڈ رہے گا۔
ڈائريكٹر محکمہ موسميات عبدالرشيد نے بتايا كہ كراچی ميں اتوار اور پير کوگرمی كی شدت ميں اضافے كا امكان ہے جس اس كے بعد موسم دوبارہ معتدل ہوجائے گا۔ انہوں نے كہاكہ اتوار اور پير کو سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے پارہ ايک تا 3 ڈگری سينٹی گريڈ بڑھنےكا امكان ہے جب کہ منگل سے سمندری ہوائيں چلنے كا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا جس سے موسم متعدل ہوجائے گا اور گرمی كی شدت ميں كمی رہے گی۔
Leave a Reply