کراچی کی قیامت خیز گرمی نے گیارہ سو سے زائد جانیں لے لیں

شہر قائد میں ہلاکت خیز گرمی زندگی کا پیچھا چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ حبس ، گھٹن اور حدت کے اثرات بدستور قائم ہیں۔ سمندری ہوائیں چلنے کے بعد شہر کا موسم بتدریج بہتر ہو رہا ہے تاہم ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں پا رہا 20 جون سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ زیادہ تر اموات حبس، لو لگنے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئیں ۔ دوسری جانب جناح اسپتال ، سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال میں اب بھی سیکڑوں مریض زیر علاج ہیں۔

کراچی میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر برقرار رہنے کے نتیجے میں بحریہ ٹاون کی ٹیم نے عباسی شہید ہسپتال کا دورہ کیا۔ بحریہ ٹاون کراچی ٹیم کی سربراہی ڈیزاسٹر مینیمنٹ سیل کے ڈائیریکٹر (ر) بریگیڈئر طاہر بٹ نے کی۔ انہوں نے عباسی شہدی ہسپتال کے مختلف وارڈذ کا دورہ کیا۔

بحریہ ٹاون کی جانب سے چالیس مریضوں میں چیک تقسیم کئے۔ گرمی کی شدت سے متاثرہ مریضوں کو مالی امداد ملنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ بحریہ ٹاون کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔ بحریہ ٹاون ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ہیڈ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مختلف ہسپتالوں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اگر انہیں کسی قسم کی بھی ضرورت ہو گی تو وہ ان سے رابطہ کریں گے اور بحریہ ٹاون ہسپتالوں کو چیزیں مہیا کریں گے۔
– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/286427#sthash.o9wPMJ5r.dpuf

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.