دھونی کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں پر فکسنگ الزام

سابق آئی پی ایل باس کا کہنا ہے کہ چنائی سپر کنگ کے کئی اسٹار کھلاڑی کرکٹ کرپشن میں ملوث ہیں۔

مودی نے اسی حوالے سے آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کو دوہزار تیرہ میں لکھا گیا خط بھی جاری کردیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کو 2013 میں ایک ای میل لکھی تھی جس میں چنائی سپر کنگز کے تین کھلاڑیوں سریش رائنا، روندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو کے بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا کہا گیا تھا۔

للت مودی نے انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر اور انڈیا سیمنٹ پر بھی لوگوں کو دھوکا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آئی پی ایل کے ایک کھیل میں تقریباً نو ہزار سے دس ہزار کروڑ تک کاجوا کھیلا جاتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.