راجن پور میں رود کوہی نالوں میں طغیانی نے صادق آباد نہر کا بند توڑ دیا ، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب آگئی ۔ گھروں میں محصور لوگ بے بسی سے انتظامیہ کی مدد کے منتظر ہیں ۔ کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے پر بارش کے باعث رود کوہی نالوں میں پانی کی لہریں بے قابو ہوگئیں ۔ تُند لہروں نے نہروں میں کٹاؤ پیدا کردیا جس کے باعث صادق فیڈز کے مقام پر بند ٹوٹ جانے سے چک شہید ، حاجی پور سمیت درجنوں گاؤں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئیں ۔ پانی جمع ہونے سے درجنوں گھروں کے رہائشی محصور ہوکر رہ گئے ۔ متاثرہ دیہات کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ۔ – 

Leave a Reply