فیصل آباد :گھریلو جھگڑے پر ماں نے دو بچوں کو قتل کر دیا

فیصل آباد میں سنگدل ماں نے گھریلو جھگڑے پر دو سگے بچوں کو قتل کر دیا ، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈجکوٹ کی رہائشی خاتون کا ماہانہ اخراجات اور مہنگائی کے حوالے سے اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا ، بات تلخ کلامی تک جاپہنچی جس کی رنجش میں اس نے دو بچوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا ، پولیس نے جائے واردات سے آلہ قتل برآمد کر کے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ –fsd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.