پنجاب میں ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر 7سال سے ترقیوں سے محروم

پنجاب بھر میں انسپكٹر کے عہدے کی سیكڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان  پر سب انسپكٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر گزشتہ 7 سال سے انسپكٹرز كے رینک پر ترقیوں سے محروم ہیں، ان سب انسپكٹرز نے انسپكٹر اور ایس ایچ او کے عہدے پر ترقی كے لئے ضروری پروفیشنل اپركورس بھی كرركھا ہے۔

پنجاب حکومت نے اپر كورس كرنے والے سب انسپكٹرز كے لئے اب ایک اور كورس كرنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے، ترقی کے خواہش مند كئی سب انسپكٹرز یہ نیا كورس بھی كرنے پر رضامند ہیں جب كہ جن سب انسپكٹرز كی ملازمتوں کی مدت کم رہ گئی ہیں انہوں نے نئے كورس كو بھی طفل تسلی قرار دیتے ہوئے مسترد كردیا ہے۔370812-punjabpoliceweb-1435475013-965-640x480

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.