فیصلہ الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے سنایا ، ٹریبونل نے حلقہ این اے 98 میں دھاندلی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ این اے 98 میں دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔ پیپلز پارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ نے دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ اس حلقے سے مسلم لیگ نواز کے طارق محمود کامیاب ہوئے تھے ۔ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ کے وکیل بیرسٹر سلمان منصور نے عدالت کو بتایا کہ 11 مئی 2013 کے انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی۔ بیرسٹر سلمان منصور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نواز لیگ کے ایم این اے طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے ۔ این اے اٹھانوے سے طارق محمود کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ ایم این اے طارق محمود کے وکیل نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔ حتمی دلائل میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار نے بغیر ثبوت کے پٹیشن دائر کی ، اسے خارج کیا جائے ، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج گیارہ بجے سنا دیا گیا ہے۔ –

Leave a Reply