وَڈے سائیں کی باتیں بھی وَڈی ، اتنی وَڈی کہ سائیں کی ناتواں زبان ہی لڑ کھڑا گئی۔ کراچی کے قطر اسپتال میں گرمی کے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے دوران میڈیا نے گھیرا تو سائیں نہ چاہتے ہوئے بھی خبر بن گئے۔ کراچی کی آبادی کے سوال نے باخبری کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔ گرمی کا اثر تھا یا لوڈ شیڈنگ کے جھٹکوں کا کمال وڈے سائیں تو کے الیکٹرک کا نام بھی بھول گئے۔ مریضوں کی بات آئی تو سائیں کی زبان پھر غوطہ کھا گئی۔ سائیں کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کبھی وہ لڑکھڑا جاتے ہیں کبھی بھول جاتے ہیں اور کبھی کبھی سو بھی جاتے ہیں۔ – 

Leave a Reply