طالبان کے حملے میں 11 افغان فوجی ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گورنر ہرات کے ترجمان احسان اللہ حیات کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز طالبان جنجگوؤں کی جانب سے ہرات کے ضلع کرخ میں افغان فوجیوں کے ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں 11 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے‘۔

مغربی افغانستان کے فوجی ترجمان نجیب اللہ نجیب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم گذشتہ سال نیٹو اور امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کو طالبان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے رواں سال اپریل میں موسم سرما کی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے اسے ’عزم‘ کا نام دیا تھا۔

طالبان کے اس اعلان کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جو رواں دہائی میں اب تک کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی مقامی سیکیورٹی فورسز کی ٹریننگ کے لیے یہاں 10 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، تاہم وہlp طالبان کے خلاف لڑائی کا حصہ نہیں ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.