پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری ایک بار پھر علاج کے بعد بیرون ملک سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ آج صبح سات بجے دبئی سے لاہور ائرپورٹ پہنچیں گے جہاں کارکن ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ پنجاب پولیس نے طاہر القادری کی آمد پر عوامی تحریک کی قیادت کو بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کامشورہ دیتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔ طاہر القادری ائرپورٹ سے بھٹہ چوک ، غازی روڈ، چونگی امر سدھو اور اکبر چوک کے راستے ماڈل ٹاون اپنی رہائش گاہ پہنچیں گے۔ نجی کمپنی کے گارڈز اور کارکن ان کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ عوامی تحریک نے طاہر القادری کے لئے پنجاب پولیس کی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے تاہم روٹ کی سیکورٹی پنجاب پولیس کی ذمہ داری ہو گی۔ عوامی تحریک نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ – 

Leave a Reply