ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ روز غیرملکی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
آج صبح 7 بج کر 40 منٹ پر اُن کے طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کیا,جہاں پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ اگرچہ عوامی تحریک نے پنجاب پولیس سے سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کی 8 گاڑیاں ڈاکٹر طاہر القادری کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیں۔
اس کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک یوتھ فورس کے150 دستے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال پارٹی کے لاہور چیپٹر کی جانب سے کیا گیا، وہ لاہور ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ جائیں گے۔
عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری 3 دسمبر2014 کوعلاج کے لیےبیرون ملک گئے تھے۔
Leave a Reply