‘گرمی کی شدید لہر کا مزید کوئی امکان نہیں’

اتوار کو انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب کے ساحل کے ساتھ اس کے سب سے بڑے شہر سمیت ملک بھر میں اب موسم گرما کے دوران گرمی کی ایسی شدید لہر کا مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کے موسمیاتی پیٹرن کے تناظر میں اگلے چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں گرم اور خشک موسم کی توقع ہے، اس دوران جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ، سبّی اور مکران ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ درہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

پیر کے روز موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہوا کا کام دباؤ بلوچستان اور ملحقہ علاقوں پر شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدے دار نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ اور پشاور ڈویژن میں، پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن میں بلوچستان میں ژوب ڈویژن اور اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد کے ڈویژنوں میں کچھ مقامات پر گرد آلود طوفان کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہا، اگرچہ فیصل آباد، ہزارہ کوہاٹ ڈویژنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے عہدے دار نے بتایا کہ پیر کے روز اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتوار کے روز ہوا میں 65 فیصد نمی کے تناسب کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

پیر کے روز کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کے روز لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا،sd جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.