تاہم مقامی انتظامیہ تاحال ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کرپائی ہے۔
لیویز کے افسر نے بذریعہ فون ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ تصادم میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم کتنی ہوئی ہیں، اس بات کا یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔
یہ تصادم دونوں اضلاع کی سرحد پیر سوری دربار اور ہان نالہ پر پیش آیا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔
ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں سے ہے۔
انہوں نے بتایا کے مسلح تصادم کے باعث متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے۔
ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کو بلوچستان کے سب سے زیادہ حساس اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے۔ عسکریت پسند ان علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے قومی تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
Leave a Reply