تربت میں چوہان کراس کے علاقے میں مین روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا ۔ ایف ڈبلیو او کی گاڑیوں کا قافلہ وہاں سے گزرا تو اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا ۔ زوردار دھماکے کے باعث گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی ، پولیس اور لیویز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ – 

Leave a Reply