مال روڈ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک وارڈن شکیل نے عمران خان کے قریبی عزیز اعظم اور عبداللہ کو روکا تو کچھ دیر تکرار کے بعد دونوں لڑکوں نے وارڈن پر تشدد شروع کر دیا۔ جس پر وارڈن نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لڑکوں کو ریس کورس تھانے لے گئی۔ وارڈن شکیل کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوک کراس کیا جس پر انکو روکا تو انہوں نے کچھ دیر تکرار کے بعد اس پر تشدد شروع کر دیا۔ شکیل نے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی۔ – 

Leave a Reply