کراچی میں شدید گرمی، 11 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 1264 ہوگئی

کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گیارہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعدد 1264 ہو گئی ۔ آج جناح ہسپتال میں پانچ اور عباسی شہید ہسپتال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔ گیارہ روز میں جناح ہسپتال میں 374 افراد جاں بحق ہوئے ۔ عباسی شہید ہسپتال میں 200 افراد جاں بحق ہوئے ۔ سول ہسپتال میں 176 افراد گرمی سے دم توڑ گئے ۔ بلدیہ اعظمٰی کے مختلف ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں 31 ہلاکتیں ہوئیں ۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں 27، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 27 شہری زندگی کی بازی ہار گئے ۔ سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں 39 افراد گرمی سے جاں بحق ہوئے ۔ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال 2 افراد ہلاک ہوئے ۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 51 ہلاکتیں ہوئیں ۔ اس کے علاوہ جن نجی ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ccss

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.