اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے۔ شہر اقتدار اور گردو نواح میں صبح سویرے کالی گھٹائیں کہیں جم کر برسیں اور کہیں ہلکی پھوار پڑی۔ آسمان سے چھاجوں برستے پانی سے ہر منظر دھلا، دھلا اور نکھرا نکھرا ہے۔ راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے۔ باغوں کے شہر لاہور میں دن بھر سورج اور ہلکے بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ سہ پہر کو سرمئی گھٹائیں چھا گئیں اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ شدید بارژ کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ پشاور میں بھی تیز بارش نے موسم سہانا بنا دیا۔ چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو اور کرک میں بھی بادل جم کر برسے۔ سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ نوکنڈی میں پارہ چوالیس ڈگری رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بادل برسیں گے۔ – wd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.