دھاندلی کا الزام لگانے والی سیاسی جماعتوں کے بعد حکومتی جماعت کے وکیل شاہد حامد نے بھی انکوائری کمیشن کے سامنے دلائل مکمل کر لیے۔ شاہد حامد نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والی جماعت تو جیت کے فریم میں ہی نہیں تھی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی کل نشستوں میں سے اناسی نشستوں پر تحریک انصاف تیسرے نمبر پر تھی جبکہ دس نشستوں پر امیدوار ہی کھڑے نہیں کیے۔ مینڈیٹ کیسے چوری ہو گیا۔ ریٹرننگ افسران کسی طرح بھی دھاندلی میں ملوث نہیں تھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ تمام صوبوں میں بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین صوبائی الیکشن کمیشن نے جبکہ پنجاب میں یہ کام ریٹرننگ افسران نے کیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل صوبوں کے مابین بیلٹ پیپرز کی تعداد کے تعین میں یکساں طریقہ اختیار نہ کرنے پر وضاحت کریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ق لیگ نے سابق چیف جسٹس پر دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور انکے ریٹرننگ افسران سے خطاب کا متن بھی دیا ہے۔ ن لیگ کے وکیل نے کمیشن کی ہدایت پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی تقریر کا متن پڑھا۔ وقفے کے دوران عبدالحفیظ پیرزادہ اور شاہد حامد میں ن لیگی رہنما طلال چودھری کے بیانات پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔ –

Leave a Reply