ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی مداخلت کے حوالے سے افغان صدر اشرف غنی کا بیان بے بنیاد ہے ، اس حوالے سے پاکستانی سفیر کی کابل میں طلبی سے لاعلم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں معاون کا کردار ادا کر رہا ہے ، چین بھی مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے ۔ ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مداخلت کے حوالہ سے برطانیہ نے ابھی تک خط کا جواب نہیں دیا ۔ روس میں نواز شریف او
ر نریندر مودی کی ملاقات سے متعلق ابھی دونوں ممالک میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ سعودی حکام سے زید حامد کی قونصلر تک رسائی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ –

Leave a Reply