عمران خان کے دونوں بھانجوں کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر عمران خان کے بھانجوں کی تشدد آمیز تصویریں اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں دک
ھایا گیا ہے کہ پولیس نے دونوں کو بے رحمی سے پیٹا ۔ گزشتہ روز لاہور میں مال روڈ پر سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک وارڈن شکیل نے عمران خان کے بھانجوں کو روکا تو عمران خان کے بھانجے وارڈن سے الجھ پڑے جن کے خلاف تھانہ ریس کورس میں جان سے مارنے کی دھمکی سمیت کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ –

Leave a Reply