متحدہ پر الزمات: ‘برطانیہ کے جواب کا انتظار ہے’

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے نیوز بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی کی حالیہ دنوں پاکستان آمد کے حوالے سے کہا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے مشاورت کے سلسلے میں آئیں تھیں، جس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

آئندہ دنوں روس میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا تاہم پاکستان اور ہندوستان میں اس حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’اس قسم کے کثیر الملکی فورمز پر سربراہان کی ملاقات ہوجاتی ہے‘۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہری وحید نور خان کی ہلاکت اور گذشتہ ہفتے واہگہ بارڈر پر اس کی میت کی پاکستانی حکام کو منتقلی کے معاملے کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشنر نے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اٹھایا ہے۔

قاضی خلیل اللہ نے افغانستان کے اس دعویٰ کی تردید کی، جس میں کہا گیا ہے کہ انگور اڈہ کے گیٹ کی تعمیر افغان سرحد پر کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ “گیٹ پاکستانی سرحد پر تعمیر ہوگا”۔

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان مذاکرات میں مدد فراہم کررہا ہے اور چین، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے دلچسپی رکھتا ہے۔

پاکستانی شہری زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اس مسئلے پر سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔fr

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.