مسائل حل نہ کئے گئے تو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، سندھ حکومت کی دھمکی

صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعتزاز احسن کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں 22 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کا عملہ جو کرپشن کرتا ہے تو اس کا ازالہ سرکاری عمارتوں پر اوور بلنگ سے کیا جاتا ہے۔ یہ معاملہ وزیراعظم اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے روبرو اٹھایا تو خواجہ آصف مسائل حل کرنے کی بجائے نامناسب رویے سے پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو اور سیپکو کا نظام سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر دھرنا دے گی کیونکہ وفاقی حکومت دھرنوں سے ہی خوف زدہ ہوتی ہے۔  –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.