عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی، تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگایا جس پر معذرت کرتے ہیں۔ دوسری جانب نجم سیٹھی نے بھی سوشل میڈیا پر عارف علوی کی جانب سے معذرت پر شکریہ ادا کیا، تحریک انصاف کی جانب سے اپنی غلطی پر معذرت کرنا اچھا اقدام ہے۔
عارف علوی کے بیانات پر اپنا موقف دیتے ہوئے ترجمان عمران خان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عارف علوی کو تمام حقائق کا علم نہیں تھا۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف علوی معذرتی بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے، پارٹی کی جانب سے 35 پنکچر کا بیان بلاوجہ نہیں دیا گیا، عارف علوی کو سوشل میڈیا پر بیان دینے سے پرہیز کرنا چاہیئے تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی 35 پنکچر کو سیاسی بیان قراردیا تھا۔
Leave a Reply