اسلام آباد سمیت پنجاب، فاٹا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے

اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ چھما چھم برستی بوندوں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ، قلات ، ژوب میں بادل ابر کرم برس پڑا ۔ پشاور ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اسلام آباد ، بہاولپور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، قلات ، ژوب ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ کراچی میں رات کو بوندا باندی کا امکان ہے ، لاہور میں آج سورج خوب چمکے گا اور پارہ بڑھنے کی بھی توقع ہے۔ – n

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.