فردوس عاشق اعوان پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ –

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں اور جانتی ہیں کہ کونسی بیماری کا علاج سرجری سے ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کو ہومیو پیتھک گولیوں کی نہیں سرجری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے بانی چھوڑ کر جا رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مسائل ضرور ہیں اپنے تحفظات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا ہے امید ہے بلاول بھٹو پارٹی کارکنوں کو مطمئن کرنے کے لئے اہم فیصلے کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوتاہیوں کی سزا پوری پیپلز پارٹی کو کیوں دی جا رہی ہے ہم صرف سندھ حکومت بچانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دہرے معیار نے ہمیں تباہ کیا اپوزیشن اگر حکومت کو کندھا دے تو وہ اپنی قبر کھو دیتی ہے۔

cc

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.