خیال رہے کہ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو ہم جنس شادیوں کا شدید ترین مخالف جانا جاتا ہے۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہم جنس شادیوں کی اجازت ملنے پر ہفتہ وار ریڈیو انٹرویو میں موگابے نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ امریکی دارالحکومت جائیں اور صدر باراک اوبامہ کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کی پیش کش کریں۔
مزید پڑھیں : امریکا بھر میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ کیسے وہ کام کرنے کی جرات کر سکتے ہیں جس پر عیسیٰ ؑ نے خدا کے حکم سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
زمبابوے کے صدر نے کہا کہ یہ عظیم امریکی قوم کی توہین ہے کہ شیطان نے ان کو بھٹکا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی بنیاد عیسائیت کے عظیم اصولوں پر رکھی گئی تھی، مگر بدعنوان سیاسی اشرافیہ کے اقدامات سے اب یہ اپنی تباہی کی جانب گامزن ہے۔
خیال رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ قبل ملک بھر میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیتے ہوئے اسے ایک قانونی حق قرار دیا تھا۔
امریکا کی 36 ریاستوں میں پہلے ہی ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کی اجازت حاصل تھی اور عدالتی فیصلے کے بعد باقی 14 ریاستوں میں بھی اس پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ” مساوات کی جانب ایک بڑا قدم” قرار دیا تھا۔
Leave a Reply