مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون کی منظوری نہیں دی ۔ قانون کی عدم موجودگی میں الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں بلدیاتی انتخابات اور پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون میں تضاد آ سکتا ہے ۔ انتخابات اور قانون میں تضاد کی صورت میں الیکشن کو قانونی تحفظ کون دے گا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات حتمی قانون سازی تک روک دیئے جائیں ۔ – 

Leave a Reply