حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں :ریحام خان

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے حکمران ایئرکنڈیشن کمروں سے باہر نکلیں تو عوام کی مشکلات کا احساس ہو ، ہیٹ سٹروک سے ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمے داری کوئی نہیں لے رہا ۔ آفات پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا بے حسی ہے ، بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ، کراچی پہنچنے کے بعد ریحام خان ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کو دیکھنے جناح ہسپتال پہنچیں تو ہسپتال انتظامیہ نے انہیں بتایا گرمی میں کمی کے بعد اب ہیٹ سٹروک کا کوئی مریض نہیں ہے جس پر انہوں نے تاخیر سے آنے کا اعتراف کیا لیکن جب کوئی بات نہ بنی تو ریحام خان نے پینترا بدلتے ہوئے وارڈ کے انتظامات پر تنقید کر دی ۔ ریحام خان نے کہا حکمران ایئرکنڈیشن کمروں سے باہر نکلیں تو عوام کی مشکلات کا احساس ہو ۔ – b

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.