ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے قائم علی شاہ اور آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی لیکن کئی کوششوں کے باوجود دونوں سے بات نہ ہوسکی۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ آگ میں جل رہا ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شا ہ کا غیر ذمہ دارانہ اور آصف علی زرداری کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
آصف زرداری اور قائم علی شاہ کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ دونوں کے رویئے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سندھ دھرتی اور یہاں کے باسیوں سے ان کو ذرہ برابر محبت نہیں ہے جبکہ انہیں یہاں کے عوام کے مستقبل کی کوئی بھی فکر نہیں ہے۔
سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں پر تنیقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے اپنے عمل سے پورے سندھ کو مقبوضہ سندھ بنا دیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے ٹیلی فونک رابطے پر وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور آصف زرداری کے رویئے پر مذمت کی ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور آصف زرداری کا رویہ قابل افسوس ہے۔
رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا ہنگامی اجلاس بھی اس حوالے سے فوری طلب کیا گیا جبکہ تمام شعبہ جات ، سیکٹرز اور یونٹ کی سطح کے ذمہ داروں کا اجلاس طلب کیا گیا۔
مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Leave a Reply