عمران خان پنتیس پنکچر کے معاملے پر دھوکہ کھا چکے ہیں: پرویز رشید

سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے اپنے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کیا فیصلہ کرتا ہے اس پر تو وہ تبصرہ نہیں کریں گے لیکن عمران خان بڑے لیڈر ہیں مشورہ تو نہیں مانیں گے مگر پھر بھی کہے دیتے ہیں کہ پہلے وہ پینتیس پنکچر کے معاملے پر دھوکہ کھا چکے اب انہیں احتیاط کرنی چاہیے۔ زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری اور سزا پر وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انہیں شرم محسوس ہوتی ہے کہ دوسروں ملکوں کو پاکستانیوں سے کیوں شکایت محسوس ہوتی ہے۔ زید حامد کے منہ سے کبھی شر کے سوا خیر کی کوئی بات نہیں نکلی ۔ وفاداریاں بدلنے والوں کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی پنچھی نئے آشیانے تلاش کر رہے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھاکہ پاکستان کے بارے میں جب بھی اچھی خبر آتی ہے غیر ملکی میڈیا سے آتی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت بھارت سے بھی زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک دن کا مسئلہ نہیں اس پر کام جاری رہے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر دعا دی کہ اللہ کرے طاہر القادری جلد خیریت سے اپنے وطن کینڈا لوٹ جائیں جہاں کی انکی شہریت ہے۔-sss

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.