ترجمان رینجرز کے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں آپریشن صرف جرائم میں ملوث ملزمان اور مجرمان کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کسی بھی سیاسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اس لیئے سیکٹر انچارج اور یونٹ انچارجز کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے کچھ لوگ خود بھی گرفتاریاں دے رہے ہیں تاہم گرفتار کئے گئے تمام افراد کو عدالت میں پیش کر کے انہیں قانونی حقوق دیئے جاتے ہیں۔ – 

Leave a Reply