متحدہ کے کارکنان عسکری ونگ منظم کرنے کے جرم میں گرفتار کیے جارہے ہیں: رینجرز

متحدہ کے کارکنان عسکری ونگ منظم کرنے کے جرم میں گرفتار کیے جارہے ہیں: رینجرز

کراچی: سندھ رینجرز نےاعلامیہ جاری کیا ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف جرائم پیشہ ملزمان اورمجرموں کے خلاف کیا جارہا ہے، یہ آپریشن کسی بھی سیاسی، مذہبی اورلسانی گروہ کے خلاف نہیں ہے۔

رینجرزکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کراچی آپریشن مختلف گروہوں کے عسکری ونگز اور مجرمان کے خلاف کیا جارہا ہے۔

press release

رینجرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم کی) تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اس لئے ایم کیو ایم کے سیکٹراور یونٹ انچارج گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق گرفتارہونے والے کچھ افراد خود بھی گرفتاری دے رہے ہیں، گرفتارہونے والے افراد کو قانونی حقوق دیئے جارہے ہیں، جبکہ گرفتاری کے بعد جلد ازجلد عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے انچارج رکن الدین کو رینجرزنے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق رکن الدین ایم کیو ایم کے ساتویں سیکٹر انچارج ہیں جنہیں رینجرز نے گرفتار کیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.