ناقص کھانے سے پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کی حالت غیر، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کی حالت اس وقت خراب ہو گئی جب انہوں نے صبح کو ناشتہ کیا تھا۔ حالت بگڑنے پر انتظامیہ نے بچوں کو فوری طور پر پمز، پولی کلینک اور ہولی فیلی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ہم نے دودھ اور ڈبل روٹی کا ناشتہ کیا تھا۔ پاکستان سویٹ ہومز کے پیٹر ان چیف زمرد خان کہتے ہیں کہ بچوں کی حالت قدرے بہتر ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کو بھی چیک کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ عیسانی کا کہنا ہے کہ کچھ بچوں کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑے گا۔ سویٹ ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر ممکن حد تک بچوں کو صاف ستھری غذا دی جاتی ہے تاہم گرمی اور حبس بھی بچوں کی طبیعت خراب ہونے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ – b

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.