چناب رینجرز کے سینئر حکام کے مطابق ہندوستانی فوج نے شیلنگ کا آغاز شام 6:30 بجے کیا جو کہ آٹھ بجے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح تھا کہ ہندوستانیوں نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث گھروں اور مویشیوں کے شیڈز کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی سیکیورٹی فورس کی جانب سے بھاری مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔
کچھ شیلز میدانوں میں گرے تاہم پھٹ نہ سکے۔ کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
Leave a Reply