فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری اسلام آباد نے آرمی پبلک سکول کے سانحے میں زخمی ہونے والے 35 طلبہ کو پریکٹیکل میں غیر حاضر ہونے پر فیل کر دیا۔ اپنی فریاد لے کر پشاور کے آفس آنے والے اے پی ایس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو عمرہ پر جانے کی وجہ سے ان کے پریکٹیکل مقررہ تاریخ سے پہلے ہی لے لئے گئے تھے لیکن گزشتہ روز آنے والے رزلٹ میں 35 میں سے اکثر طلبہ کو ایک، کسی کو دو اور کسی کو تینوں میں ہی غیر حاضر ظاہر کیا گیا۔ طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخمی طلبہ کو اضافی نمبر بھی دیئے جائیں گے لیکن اضافی نمبر تو ایک طرف نہیں پریکٹیکل سے غیر حاضر ہی کر دیا گیا۔ طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ اگر ان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ تاہم دنیا نیوز کی خبر پر وفاقی تعلیمی بورڈ کے حکام کو ہوش آ گیا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے تمام بچوں کو پاس کر دیا۔
Leave a Reply