محنت کش پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر کام کر رہے تھے کہ شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں محمد ذیشان، محمد اشفاق اور محمد اظہر شامل ہیں۔ شر پسند بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ –

Leave a Reply