کوئٹہ میں میزان چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ کے علاقے میزان چوک کے قریب واقع شاپنگ پلازے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے میں خواتین اور بچوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں زخمی تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضع رہے کہ میزان چوک کوئٹہ کا اہم تجارتی مرکز ہے جہاں دیگر علاقوں سے بھی لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں اکثر بھیڑ رہتی ہے۔  – l

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.