اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں سی این جی بحال نہ ہو سکی

مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پہ کہ آسان ہو گئیں ،بحران در بحرانوں کے گرداب میں گھری عوام کو کہیں سے خوشخبری نہیں ملتی ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں 3 جولائی کو سی این جی بحال ہونی تھی تاہم ایل این جی کی آمد میں تاخیر کے بعد اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں سی این جی بحال نہ ہو سکی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کا چھٹا کارگو منگل کو کراچی پہنچنے کا امکان ہے ۔ کارگو پہنچنے کی صورت میں آئندہ 2 روز میں سی این جی بحال ہوگی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پی پیز کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر بھی گیس بحالی میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ آئی پی پیز نے سوئی نادرن گیس کمپنی کو 14 ارب روپے دینے ہیں ، دوسری طرف اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں 26 جون سے سی این جی بند ہے۔ – xx

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.