لاہور میں ہوا چلی تو اپنے ساتھ گھنے بادل بھی لے آئی ، ٹھنڈی ہوا کے ساتھ آسمان سے پانی کی بوندیں ٹپک پڑیں ، موسم دلفریب ہوا تو روزہ داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔ گوجرانوالہ میں آسمان پر چھائے بادلوں نے موسم دلکش بنا رکھا ہے ۔ مری ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برسنے والے بادلوں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ ،راولپنڈی ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ ، پشاور ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر بادل برسنے کی توقع ہے ، بالائی سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی ، کراچی میں رات کو بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Leave a Reply