رینجرز اہلکار قتل کیس، گواہ نے عمیر صدیقی کو شناخت کر لیا

عمیر صدیقی کو رینجرز کے لانس نائیک شوکت علی کے قتل کیس میں شناخت پریڈ کیلئے تیسری بار جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نگارام مہیسانی کے رو برو پیش کیا۔ پہلے دو بار مذکورہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی شناخت پریڈ سے انکار کر دیا تھا تاہم تیسری بار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی شناخت پریڈ مکمل کروائی۔ عمیر صدیقی پر الزام ہے کہ اس نے 2010 میں مبینہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے رینجرز کے لانس نائیک شوکت علی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر نے عدالت کے رو برو تین بار ملزم کو بطور قاتل شناخت کیا۔ ملزم عمیر صدیقی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ رینجرز کے لاء افسر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 90 دن کی تحویل کے دروان جے آئی ٹی کے روبرو 64 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جن میں سے 44 مقدمات کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد پولیس اور رینجرز سخت حفاظتی انتطامات میں اپنے ساتھ لے گئی۔ –fdf

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.