عراقی طیارے نے اپنے شہریوں پر بم گرا دیا، 7 ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارے میں فنی خرابی کے باعث ایک بم پھنس گیا تھا جو کہ ائیر بیس کے قریب شہری علاقے جدیدا میں گرا جس سے تین گھر متاثر ہوئے۔

ترجمان کے مطابق حادثہ میں سات افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ عراق نے گذشتہ سال اپنی فضائی سیکیورٹی میں اضافے کے لیے روس اور ایران سے سکھوئی سو—25 نامی جنگی طیارے خریدے تھے۔ss

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.