غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے عبدالسلام محمد کا کہنا ہے کہ حملے میں 67 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یانتیا مسجد میں مذہبی اسکالر رمضان المبارک کے حوالے سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوا۔
دوسرا دھماکا اشرافیہ سیاستدانوں کی سرپرستی میں چلنے والے ریسٹورانٹ شانگا لنکو پر ہوا۔
دونوں دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
نائیجیریا کے شہر جوس کے شمالی علاقے میں مسلمانوں جبکہ جنوبی علاقے میں عیسائیوں کی اکثریت ہے۔
اس شہر کو ماضی میں بھی بوکو حرام نامی تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس میں اب تک سینکٹروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
Leave a Reply