چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کے مراحل باقی ہیں۔ قانون سازی کے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانا غیر آئینی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین بلدیاتی انتخابات کے قانون کی منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس بلائیں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین سینیٹ آئین کا دفاع کرنا میرا فرض بنتا ہے۔ کوئی بھی ادارہ یا فرد پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے حکم دیا کہ رولنگ کی کاپی الیکشن کمیشن، وزارت قانون، وزارت پارلیمانی امور اور سپیکر کو بھجوائی جائیں۔ – fdd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.