پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ ’روس میں ہونے والی شنگائی کارپویشن اورگنائزیشن (ایس سی او) کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کی ملاقات طے ہے‘۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات 9 اور 10 جولائی کو ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پربات چیت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان، انڈیا چینی سیکیورٹی گروپ میں شامل ہونے کو تیار
روس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں پاکستان اور ہندوستان کی شرکت کا مقصد روس اور چین کے سیکیورٹی بلاک کا حصہ بننا ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ چنگ گوپنگ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ایس سی او میں شمولیت اس تنظیم کی ترقی میں بہتر کردار ادا کرے گی اور اس سے ان دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ سال 2001ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ گروپ میں توسیع کی جارہی ہے۔
Leave a Reply