ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کے اس بیان کو کہ کراچی کے عوام کی اکثریت رینجرز کے آپریشن کے حق میں ہے اور کراچی آپریشن عوام کی اکثریت کی خواہشات کے مطابق کیا جا رہا ہے کو جھوٹا ، بے بنیاد اور حقائق کے بر خلاف قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کراچی کے عوام رینجرز آپریشن سے خوش ہیں تو وہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیں اور اس کمیٹی کی نگرانی میں کراچی میں رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرا کر عوام کی خواہشات اور رضا کا مینڈیٹ حاصل کیوں نہیں کرلیتے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم سے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے گا اور عوامی حمایت کے معیار کو بھی جانچا جاسکے گا ۔ – 

Leave a Reply