عوامی تحریک کے رہنمائوں ، پولیس افسروں پر فرد جرم 14 جولائی کو عائد ہوگی

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوامی تحریک کے رہنماؤں اور پولیس اہلکاروں پر چودہ جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اس ایف آئی آر پر فرد جرم عائد کرے گی جو حکومت کی جانب سے درج کرائی گئی تھی ۔ ایف آئی آر میں واقعے کا ذمہ دار پولیس اہلکاروں اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی اور خرم نواز گنڈا پور کو ٹھہرا گیا تھا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائر کئے ۔ جس کے نتیجے میں عوامی تحریک کے کارکنان جاں بحق ہو گئے ۔ عدالت نے چالان جمع کرانے کے بعد تمام ملزمان پر چودہ جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ – ppo

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.