جہنم سے نجات کے دن شروع ہوتے ہی لاکھوں مسلمان دنیاوی معاملات ترک کر کے بارگاہ خداوندی میں پیش ہو گئے۔ ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں کئی مقامات پر شہر اعتکاف بھی سج گئے۔ اعتکاف کرنے والے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران خصوصی نفلی عبادات کے ذریعے خالق حقیقی کی خوشنودی حاصل کرنے کی سعی کریں گے۔ لیلتہ القدر کی تلاش بھی ان کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ اعتکاف کیلئے مساجد کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں بعض افراد تین روزہ اور دو روزہ نفلی اعتکاف بھی کریں گے۔ – 

Leave a Reply