نیب اپنی ساکھ کھو بیٹھا، وزیر اطلاعات`

بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ادارے میں بھی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز نیب حکام نے سپریم کورٹ میں 150 میگا کرپشن کیسوں کی ایک رپورٹ پیش کی۔

نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں موجودہ وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، سابق وزرا اور سینئر بیورو کریٹس سمیت اعلی شخصیات کے نام شامل ہیں۔

رشید نے الزام لگایا کہ سابق صدر اور آمر جنرل (ر) پرویز مشرف ماضی میں اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کیلئے نیب کا استعمال کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے سیاسی قیادت پر جھوٹے الزام لگائے اور بیورو کی پرفارمنس کی چھان بین ضروری ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ نواز شریف تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنے ہیں اور جس طرح نیب نے ان پر سوال اٹھائے اس سے لاکھوں چاہنے والے افراد کے جذبات مجروح ہوئے ۔

پرویز رشید نے بیورو کے طرز عمل پر ناخوشگواری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور اس کے افسران کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کہاکہ نیب عدالتوں میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ssss

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.